1 ستمبر 2012 - 19:30

صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر مظالم روا رکھتے ہوئے گذشتہ مہینے کے دوران دسیوں مرتبہ حرم ابراہیمی سے اذان کی آواز کے نشر ہونے کی اجازت نہیں دی ہے –

ابنا: غرب اردن کے کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے اسلامی وقف بورڈ کے چیئرمین "زید الجعبری" کے مطابق گذشتہ ماہ اگست میں صہیونی شہریوں کو ایذائیں دینے کے بہانے صہیونی ریاست نے دسیوں مرتبہ حرم ابراہیمی سے اذان کی آواز کے نشر ہونے کی اجازت نہیں دی –
الجعبری نے صہیونی ریاست کے اس اقدام کو الہی ادیان کے خلاف جارحیت اور مذہبی آزادی کے خلاف اقدام قراردیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی پالیسی اورحرم ابراہیمی پر مکمل تسلط کےلئے سازش کا ایک حصہ ہے  -
واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں کو یہودی بنانے کےلئے مقبوضہ القدس اور فلسطین کی سرزمین میں اسلامی آثار کی تباہی ، صہیونی ریاست کی سازش کا اہم حصہ ہے -

.....

/169